شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی، مداح حیران رہ گئے
سینئر پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی وزن میں حیرت انگیز کمی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شگفتہ اعجاز حال ہی میں اپنی نئی تصاویر کے باعث خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں کے ان کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
شگفتہ اعجاز نے شوہر یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گزرنے کے بعد دوبارہ معمولات زندگی کی طرف واپسی شروع کی ہے۔ ان کے شوہر کینسر جیسے موذی مرض سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔