امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔