کراچی سے لاہور کی پرواز طوفان کی زد میں آگئی، شدید جھٹکوں کےباعث مسافروں کی چیخ و پکار، ویڈیو وائرل

جہاز ریت کے طوفان میں پھنس کر پتنگ کی طرح اچھلنے لگا، حد نگاہ صفر، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد اور چیخ و پکار کرنے لگے

گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں آگئی اور شدید جھٹکوں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال میں مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مسافر خوف کے باعث چیخ و پکار کرنے لگے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سوار تھے۔

کچھ دیر تک یہ صورتحال رہی تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو سنبھالا جب کہ سول ایوی ایشن کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسم کے باعث طیارے کو کراچی واپس بھیج جانے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق پرواز میں سوار  مسافر نے  آنکھوں دیکھا احوال بتاتے ہوئے کہا جہاز کو اتارنا آسان لگ رہا تھا، کوئی جھٹکا تھا نہ ہی کوئی پریشانی کی علامت تھی لیکن جب جہاز  نے رن وے کو چھوا تو سب کچھ تبدیل ہوگیا، ریت کا طاقتور طوفان جہاز سے ٹکرایا اور چند سیکنڈوں کے اندر ہی پائلٹ نے لینڈنگ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے دوبارہ اڑان بھرلی۔

Load Next Story