وزیراعظم کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد مسرت بھرا پیغام
فوٹو وزیراعظم ایکس
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مسرت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
ایکس پر وزیراعظم نے رجب طیب اردون سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں بتایا کہ آج شام استنبول میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت صورتحال میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Had the honor of meeting my dear brother President Reccep Tayipp Erdogan in Istanbul this evening. Thanked him for his resolute support to Pakistan in the recent Pakistan India standoff which resulted in Pakistan's overwhelming victory Alhamdolillah!Conveyed the sentiments of… pic.twitter.com/4OvkBZxuAo
شہباز شریف نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کشیدگی کے نتیجے میں الحمداللہ پاکستان کو زبردست فتح حاصل ہوئی، اس پر پاکستانی عوام کے جذبات ترک بھائیوں اور بہنوں کو پہنچائے۔