موٹروے ایم5 پر کراچی سے ڈی جی خان جانے والی مسافر بس میں آتشزدگی
موٹروے ایم5 پر کراچی سے ڈی جی خان جانے والی مسافر بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس میں 40 مسافر موجود تھے، ٹائر کی رگڑ سے گاڑی کو آگ لگی تھی۔
وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے واقعے کی فوری انکوائری کا بھی حکم دیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹ پرمٹ گاڑی کو بند کریں گے۔