ماہرہ خان نے ’لَوگُرو’ کی بی ٹی ایس ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی

 فلم کا پروموشنل گانا ’آتینوں موج کراواں’ اور ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے

صرف طالبعلموں کو نہیں بلکہ والدین اور استادوں کو بھی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، ماہرہ خان کی ٹوئٹ

پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی فلم ’لَوگُرو’ کی بی ٹی ایس جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

بڑی عید پر پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ایسے میں  فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مداحوں کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ماہرہ کو لندن کے مختلف مقامات پر شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ انتہائی سنجیدگی سے اداکاری کر رہی ہیں جبکہ کچھ شرارتی لمحات بھی شامل ہیں۔

 فلم کا پروموشنل گانا ’آتینوں موج کراواں’ اور ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ 

 

 

متعلقہ

Load Next Story