مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم "لو گرو" کا بجٹ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف

مائرہ خان اور ہمایوں اپنی فلم کی تشہری مہم چلا رہے ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2025
مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئن مائرہ خان امریکا میں پوری ٹیم کے ہمراہ خاصے مصروف ہیں۔

رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔

فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں ہوئی ہے۔ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل گانے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

ایک ایونٹ میں ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا کہ فلم کا بجٹ کوئی بہت زیادہ نہیں تھا ہم نے اس پر صرف 28 کروڑ خرچ کیے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کا بجٹ بھی کم ہی ہوتا ہے۔ بجٹ کے بجائے کوالٹی پر دھیان دیتے ہیں۔ فلم دیکھ کر ایسا لگنا چاہیے کہ یہ 100 کروڑ کی فلم ہے۔

ہمایوں سعید نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ اسکرینز کی ضرورت ہے تاکہ فلمیں اچھا بزنس کر سکیں۔

انھوں نے کہا جن پاکستانی فلموں نے اچھا بزنس کیا جیسے مولا جٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، قائداعظم زندہ باد، پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا یہ سب صرف 100 سے 120 اسکرینز پر ریلیز ہوئیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ذرا سوچیں اگر ہمارے پاس زیادہ اسکرینز ہوتیں تو کتنا بزنس ہوتا۔ لوگ تبھی سینما آتے ہیں جب انہیں معیاری مواد نظر آتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں