عید کے موقع پر علی امین کا پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلیے مالی معاونت کا اعلان
یہ رقم علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں
پشاور:
عید کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلیے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔