پنجاب حکومت کا بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ تبدیل کر دی گئی

پنجاب کے بجٹ کی تیاری جاری ہے اور ٹیکس فری بجٹ ہوگا، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان

فوٹو: فائل

لاہور:

پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی ہے، اب مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کردیا جائے گا۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے بجٹ کی تیاری جاری ہے اور حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگے گا۔

مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے۔

Load Next Story