کراچی میں نصب سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پہلی چوری کی گاڑی پکڑی گئی

پاکستان چوک سے پیپلزاسکوائر جانے والی جعلی نمبر پلیٹ گاڑی سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہوئی تھی


شاہ میر خان June 11, 2025
فوٹو ایکسپریس نیوز

سندھ پولیس کی جانب سے شہر قائد میں نصب کیے گئے سیف سٹی کیمروں نے باقاعدہ کام کرنا شروع کردیا جس کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ لگی پہلی گاڑی پکڑی گئی

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پاکستان چوک سے پیپلزاسکوائر جانے والی جعلی نمبر پلیٹ گاڑی سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔

پولیس نے کارروائی کر کے جعلی نمبر بی ایل 2206 لگی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں نے گاڑی پر لگی جعلی نمبر پلیٹ کی شناخت کی جسکے بعد چیکنگ پر موجود تھانہ آرام باغ پولیس موبائل کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے تعقب کرکے گاڑی کو روکا تو سیاہ رنگ کی گاڑی الطاف حسین ولد حاجی اللہ ڈینو نامی شخص چلا رہا تھا جبکہ گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کو چیک کیا گیا تو نمبر فارچیونر گاڑی کی نام پر رجسٹرڈ پایا گیا۔

پولیس نے دھوکے سے دوسری گاڑی کا رجسٹریشن نمبر استعمال کرنے کے الزام میں گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار اور گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ جبکہ واقعہ کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

مقبول خبریں