میرب سے علیحدگی کے بعد عاصم پھر سے ہانیہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ افواہیں گرم
اداکار اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے گرم ہونے لگیں۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد سے گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عاصم منگنی ختم کرنے کے بعد پھر سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اور اب گلوکار کی ایک حالیہ ویڈیو اور ہانیہ عامر کی انسٹاگرام اسٹوری نے صارفین کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا ہے۔