لاہور:
پنجاب حکومت نے اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے چار ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد کامیاب کروا لی۔
اپوزیشن کے چار چیئرمین کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ سے فارغ کر دیا گیا۔
اپوزیشن رکن صائمہ کنول کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد صائمہ کنول اسپیشل ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ ہوگئی۔
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضیٰ اقبال چیئرمین شپ سے فارغ ہوگئے جبکہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال بھی چیئرمین شپ سے فارغ کر دیے گئے۔
اپوزیشن رکن اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کالیز احسن علی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد احسن علی بھی چیئرمین کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔
اپوزیشن کے چیئرمینز کو عہدوں سے ہٹانے کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیے گئے۔ حکومتی اراکین اسٹینڈنگ کمیٹی سے اپوزیشن کے چیئرمینز کو عہدوں سے ہٹانے کے لیے متحرک ہیں۔
اپوزیشن کے پاس اوقاف، توانائی اور پرائس کنٹرول سمیت کل 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ تھی۔
واضح رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاق اور صوبے میں حکومتی اپوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔