عوام کو جلد پتہ چل جائے گا کہ عمران خان کس کے اشاروں پر انتشار پھیلا رہے ہیں رانا مشہود
تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں ملک میں جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں، وزیر قانون پنجاب
طاقت کے زور پر جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،رانا مشہود، فوٹو:فائل
KARACHI:
وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے کہا ہےکہ عمران خان وزیراعظم بننے تک دھاندلی کا رونا روتے رہیں گے جب کہ عوام کو بھی جلد پتہ چل جائے گا کہ عمران خان کس کے اشاروں پر انتشار پھیلا رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2002 کے انتخابات میں ایک اور 1997 کے انتخابات میں کوئی نشست حاصل نہیں کی تھی جبکہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں کارکردگی کی بنا پر عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں ملک میں جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں جبکہ عمران خان وزیراعظم بننے تک دھاندلی کا ہی رونا روتے رہیں گے۔
رانا مشہود نے کہا کہ طاقت کے زور پر جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور عوام کو بھی جلد معلوم ہوجائے گاکہ عمران خان کس کے اشاروں پر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔