سندھ رینجرز نے کراچی آپریشن سے متعلق 9 ماہ کی تفصیلات جاری کردیں

آپریشن میں 3285 چھاپے مارے گئے جس میں 2778 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک August 05, 2014
آپریشن کے دوران 15 رینجرز اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے، ترجمان، فوٹو:فائل

HYDERABAD: سندھ رینجرز نے کراچی میں 9 ماہ سے جاری آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں 9 ماہ کے دوران جاری آپریشن میں 3 ہزار 285چھاپے مارے گئے جس میں 2 ہزار778 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس دوران 126 مقابلے ہوئے جن میں 178 ملزمان بھی ہلاک ہوئے۔ رینجرز کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آپریشن میں 150 ٹارگٹ کلرز،213 بھتہ خور،27 اغوا کار اور 136 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں 12 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کے دوران 15 رینجرز اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے جبکہ آپریشن میں گرفتار کیے گئے ملزمان سے راکٹ لانچر، اوان راکٹ، دستی بم اور دیگر اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

مقبول خبریں