اے ڈی بی رپورٹ، ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل پاکستان میں اہم کردار

ڈیجیٹل پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی نے ٹیک انویسٹمنٹ کو ترجیح دی، رپورٹ

اسلام آباد:

اے ڈی بی کی جانب سے ’’پاکستان ڈیجیٹل ایکو سسٹم‘‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں سسٹم کی بہتری میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی نے ٹیک انویسٹمنٹ کو ترجیح دی، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرنے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دیا گیا۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے 5 جی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں ڈیجیٹل خواندگی اور اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے پر ایس آئی ایف سی کی تعریف کی گئی۔

رپورٹ میں پاکستان کو ڈیجیٹل ہب بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی اور اے ڈی بی کے باہمی تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

Load Next Story