عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں گرفتار ایس بی سی اے کے 7 افسران کی ضمانت منظور

کیس میں دفعات کمزور لگائی گئی ہیں۔  متاثرین کو معاوضے کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، عدالت کے ریمارکس

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے  سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں گرفتار ایس بی سی اے کے 7 افسران کی ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے  سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

وکیل صفائی شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ بلڈنگ گری ہے 4 جولائی کو اور ملزمان کی گرفتاری 10 جولائی کو ہوئی۔ ملزمان 3 دن پولیس کی کسٹڈی میں رہے۔ 1986 میں بننے والی بلڈنگ گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 27 افراد کے مرنے کا ہمیں بھی افسوس ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں دفعات کمزور لگائی گئی ہیں۔  متاثرین کو معاوضے کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے گرفتار ایس بی سی اے کے 7 افسران کی ضمانت منظور کرتے ہوئے فی کس 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Load Next Story