نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

برطانوی نائب وزیر اعظم سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع، اوورسیز پاکستانیوں کیلیے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر  برطانیہ پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے۔

نائب وزیر اعظم پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔

دورے کے دوران نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

سینیٹر اسحاق ڈار ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

منصوبے سے  اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی۔ اسحاق ڈارکی برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور کمیونٹی نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

Load Next Story