مہمند میں تباہ ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کی مشینری چوری ہونے کا انکشاف
خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں تباہ ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع میں ہیلی کاپٹر کا سامان ملبے سے چوری کیا گیا، پولیس نے کہا کہ پنڈیالئی میں ہیلی کاپٹر کے پرزے اور مشینری چھپائی گئی۔
مہمند پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او مہمند نے بتایا کہ ملزمان سے ہیلی کاپٹر کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سامان لیکر جا رہے تھے۔
ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر ائیر انویسٹیگیشن ٹیم کی تفتیش باقی ہے، ہیلی کاپٹر دو روز قبل پنڈیالئی میں دوران پرواز کریش کر گیا تھا۔