خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان سے پولیو کا ایک نیا کیس رپورٹ
رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 21 ہوگئی
فوٹو فائل
پشاور:
ضلع لوئر کوہستان اور ضلع بدین سے دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق کوہستان 72 ماہ کی بچی اور بدین میں 21 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رواں سال سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 21 تک پہنچ گئی جس میں خیبرپختونخوا سے اب تک 13 کیسز جبکہ سندھ سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی، والدین بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔