ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈ 2025 کا ایڈ اسٹریٹ کے زیر اہتمام انعقاد

ایوارڈز میں ملک بھر سے اشتہاری ایجنسیوں، برانڈز، مارکیٹنگ لیڈرز اور میڈیا ہاؤسز نے شرکت کی


ویب ڈیسک August 18, 2025

کراچی:

ملک کے سب سے بڑے تخلیقی اعزاز ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز 2025 کا انعقاد ایڈ اسٹریٹ کے زیر اہتمام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں منعقد ہوا۔

تقریب کی سب سے نمایاں خصوصیت عالمی شہرت یافتہ شخصیت مائیک ڈی سلوا کی شرکت تھی، جو MDSA مارکیٹنگ کمیونی کیشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، ان کی کراچی آمد نے اس ایوارڈ شو کو بین الاقوامی وقار بخشا اور پاکستانی تخلیقی انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ رقم کیا۔

ایوارڈز میں ملک بھر سے اشتہاری ایجنسیوں، برانڈز، مارکیٹنگ لیڈرز اور میڈیا ہاؤسز نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈز کشمیر کے تعاون سے منعقد ہوئے، جس میں بسکونی کی معاونت بھی شامل تھی۔ اس شام کا سب سے نمایاں نام فوڈ پانڈا رہا، جو بطور آفیشل مرچ پارٹنر اپنی منفرد ایکٹیویشنز اور دلچسپ مرچنڈائز کے ذریعے تقریب کا مرکز نگاہ بن گیا۔

تقریب میں پاکستانی مارکیٹنگ اور تخلیقی انڈسٹری کے نامور لیڈرز شریک ہوئے جبکہ مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے، جن میں ڈیجیٹل انوویشن، انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ، برانڈ ایکٹیویشن، اسٹوری ٹیلنگ، سوشلی رسپانسیبل مارکیٹنگ شامل تھیں۔

اس تقریب کی کامیابی اس کے آفیشل پارٹنرز اور سپورٹرز کے قیمتی تعاون سے ممکن ہوئی۔ آفیشل پارٹنرز میں شامل تھے: نیشنل فوڈز (آفیشل فوڈ پارٹنر)، ہلال & سن سپ (آفیشل ریفریشمنٹ پارٹنر)، پاپریٹوز (آفیشل اسنیکنگ پارٹنر)، PAA (آفیشل بزنس کیٹیگری پارٹنر)، اسکیل انٹرایکٹو & میورک ایکٹیویشن (آفیشل اسٹرٹیجی پارٹنرز)، آرکون (آفیشل ڈیجیٹل ایجنسی پارٹنر)، TFS (آفیشل ایونٹ پارٹنر)، کیپری & ہائپ (آفیشل گفٹ وے پارٹنرز)، پلس کنسلٹنٹ (ریسرچ اینڈ انسائٹ پارٹنر)، ایکسون ٹیک (آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنر) اور ایلپریسو (آفیشل کافی پارٹنر)۔

میڈیا پارٹنرز میں اے آر وائی (ٹی وی، ڈیجیٹل اینڈ نیوز)، ایف ایم 91 (ریڈیو)، مائیکو (اسٹریمنگ)، نکتہ اور سنرجائزر (ڈیجیٹل / پبلیکیشنز)، اور رعیم انٹرنیشنل (آؤٹ ڈور)شامل تھے۔

ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز 2025 صرف ایک ایوارڈ شو نہیں ہے بلکہ یہ تخلیق کاروں کی صلاحیتیوں کو تسلیم کرنے کے جشن کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ کا بہترین پلیٹ فارم اور پاکستانی تخلیقی معیشت کی طاقت کا عملی ثبوت بھی ہے۔

تقریب میں شریک ماہرین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس سال کے ایوارڈز میں پیش کی گئی کمپینز نہ صرف تفریح کا ذریعہ تھیں بلکہ حقیقی کاروباری اور سماجی اثرات بھی رکھتی تھیں۔

ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز 2025 نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ جب تخلیق، حکمتِ عملی اور سپورٹ یکجا ہوں تو وہ نہ صرف معاشرے کی سوچ پر فرق ڈالتے ہیں بلکہ تاریخ بھی رقم کرتے ہیں۔

مقبول خبریں