پاکستان میں پہلی جدید آئی وی ایف لیب کا قیام، لائیو اسٹاک سیکٹر میں نئے دور کا آغاز
ایس آئی ایف سی اور گرین پاکستان انیشی ایٹو کی کاوشوں سے لائیو اسٹاک سیکٹر میں جدید اصلاحات متعارف کروا دی گئیں۔
پنجاب کے صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی نے خانیوال میں فون گرو کی جدید آئی وی ایف لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سیکریٹری لائیو اسٹاک، بریڈنگ ڈائریکٹوریٹ کے افسران، ویٹرنری ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
پاکستان میں پہلی جدید آئی وی ایف لیب کے قیام سے تولیدی ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ جدید تولیدی بایو ٹیکنالوجی سے اعلیٰ نسلوں کی افزائش، بیماریوں سے تحفظ اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔
نئی لیبارٹری ملک بھر میں ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ پروٹوکولز کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان کا لائیو اسٹاک سیکٹر جدید خطوط پر استوار ہے۔