عوام کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

تقسیم کار کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی


ویب ڈیسک August 22, 2025
تاجکستان میں بجلی چوروں کو دس سال قید کی سزا ہوگی

اسلام آ باد:

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی کے لیے دی گئی ہے جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گا۔

اگر نیپرا یہ درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں کمی کی صورت میں ریلیف مل سکتا ہے۔

مقبول خبریں