جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

چیف جسٹس عالیہ نیلم بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئیں

لاہور:

جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئی ہیں جس کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے جسٹس عابد عزیز شیخ سے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی پُروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے صدر ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

وفاقی و صوبائی لاء افسران، لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور وکلاء بھی تقریب میں شریک ہوئے، حلف اٹھانے پر ججز نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کو مبارکباد پیش کی۔

Load Next Story