خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ موسم کی اس صورت حال کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھابارش کا امکان ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات اسلام نے بتایا کہ ہزار ڈویژن اور کشمیر میں تیز/موسلادھار بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہزارہ ڈویڑن میں ایک بارش برسانے والا نظام تشکیل پا رہا ہے اور آئندہ 3 گھنٹوں میں مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد سوات، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ موسم کی اس صورت حال کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

Load Next Story