کراچی:
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا اپنے بھائی و ٹاون ناظم چینسر ٹاؤن فرحان غنی اور دیگر کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں تمام دوستوں، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کا بہت مشکور ہوں جنہوں فرحان غنی اور ساتھیوں کی گرفتاری پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ پڑھیں: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی کا راہداری ریمانڈ منظور
انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری ایک قانونی اور عدالتی مسئلہ ہے اور انشااللہ تعالیٰ ہم اسے عدالت کے ذریعے ہی حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کو اس میں جذباتی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔