وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی کا راہداری ریمانڈ منظور

ملزمان کیخلاف سرکاری ملازم پر تشدد اور دہشتگردی سمیت سنگین الزامات پر مقدمہ درج ہے، تفتیشی افسر


کورٹ رپورٹر August 24, 2025

کراچی:

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی و دیگر ملزمان کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کیخلاف سرکاری ملازم پر تشدد اور دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے الزامات پر مقدمہ درج ہے۔

کراچی، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

 تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا جائے تاکہ انہیں پیر کے روز انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو  پیش کیا جاسکے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مقبول خبریں