انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو قائمقام چیئرمین پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیرا کی چیئرپرسن ڈاکٹر ضیا بتول کے استعفیٰ کے بعد عہدہ خالی ہے، وزارت تعلیم نے آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو پیرا کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اضافی چارج دینے سے متعلق سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے جس میں تین ماہ کے لیے اضافی ذمہ داریاں دینے کے سفارش کی گئی ہے۔
پیرا میں ڈاکٹر ضیاء بتول نے بطور ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے تعیناتی کے بعد استعفی دیا تھا جس کو گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نے منظور کر لیا تھا،