عمران خان اور بشری بی بی کے طبی معائنے کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے جواب جمع نا کرانے پر نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹینڈنٹ جیل کو ایک گھنٹہ میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان سے ملاقات کرانیکی کی درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ۔وکلاء کی ملاقات نا ہونے پر بانی چیئرمین کے کسی کیس کی پیروی نہیں کر سکتے۔
علیمہ خان کی صرف آج ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، سماعت میں وقفہ 12 بجے دوبارہ سماعت ہوگی۔