بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی، کراچی میں سرد ہوائیں اثرانداز ہونے کا امکان

سندھ میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


آفتاب خان November 10, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ سسٹم کے زیراثر بلوچستان کے اضلاع بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، قلات اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بارش کے بعد سرد ہوائیں کراچی پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔