مشہور فلم ’کے جی ایف‘ کے اداکار چل بسے
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو انتقال کر گئے۔
55 سالہ اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹروک کے باعث فالج کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ کئی دن بستر پر رہے تاہم گزشتہ روز وہ برین ہیمرج کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے انتقال پر دکھ کر اظہار کیا جارہا ہے۔ دنیش نے مشہور فلم ’کے جی ایف‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ وہ شانتی نواسا جیسی بڑی فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ جب سے فلم کنترا کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے ایک کے بعد ایک اس فلم سے جڑے 4 لوگوں کی مختلف وجوہات کے باعث موت ہوچکی ہے جو تشویشناک بات ہے۔
اس سے قبل اس فلم کے ایک جونیئر آرٹسٹ کی دریا میں ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی جبکہ دیگر 2 لوگوں کو فلم سیٹ پر ہی ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔