امریکا: اسٹور ملازمہ نے شہری کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے

ملازمہ کے چنے ٹکٹ نے شہری کو 10 لاکھ ڈالر جتوادیے

(تصویر: میری لینڈ لاٹری)

امریکا میں ایک اسٹور پر کام کرنے والی ملازمہ نے شہری کو لاکھوں ڈالر کی لاٹری جتوا دی۔

امریکی ریاست میری لینڈ کی کاؤنٹی بالٹیمور سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے مطابق ان کے پاس 20 ڈالر اضافی تھے جس پر انہوں نے اسٹور کی ملازمہ کو اپنے لیے اسکریچ آف لاٹری کا ٹکٹ چننے کے لیے کہا جس سے وہ 10 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیت گئے۔

شہری نے کہا کہ انہوں نے مذاقاً اسٹور کلرک کو ٹکٹ چننے کا کہا۔ انہوں نے ویسا ہی کیا جیسا ان سے کہا گیا تھا اور اس ٹکٹ میں 10 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام نکل آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے انہوں نے سوچا کہ شاید وہ 100 ڈالر جیتے ہیں۔ پھر انہوں نے سوچا کہ یہ 1000 ڈالر ہے لیکن ہندسے آگے جاتے رہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو فون کیا اور 10 لاکھ ڈالر کے انعام سے متعلق بتایا۔

Load Next Story