پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ، ذرائع

اجلاس میں اراکین سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کی گئی تھی

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد مشاورت کا عمل مکمل ہوا اور بائیکاٹ کا فیصلہ سامنے آیا۔

Load Next Story