سیلاب سے اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ عارفہ صدیقی کو بھی دیگر متاثرین کی طرح شدید مشکلات کا سامنا ہے

لاہور میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز کی اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں لاہور بھی حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہورہا ہے جہاں کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اس کا سیلابی ریلہ لاہور میں چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ان میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔

عارفہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ سیلابی پانی ان کے گھر کے اندر داخل ہوچکا ہے اور گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے۔

Load Next Story