وزیراعظم کا افغانستان میں ہلاکت خیز زلزلے اور اموات پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی قوم سے اظہار افسوس کیا—فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان کے مختلف حصوں میں آنے والے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے پیر کے روز اپنی ایکس (ٹوئٹر) ٹائم لائن پر لکھا کہ مشرقی افغانستان میں آنے والا یہ تباہ کن زلزلہ نہ صرف کابل بلکہ اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی حصوں میں بھی محسوس کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں افغانستان میں سیکڑوں افراد جاں بحق جبکہ کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
Deeply saddened by the devastating earthquake in eastern Afghanistan, which shook Kabul & was also felt in various parts of Pakistan, including Islamabad.
With reports confirming hundreds of precious human lives lost & villages destroyed, our hearts go out to the victims and…وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔