لاہور: جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب، انتظامیہ نے نوسر باز خواتین کی ویڈیو جاری کر دی

افسوسناک واقعہ میں غفلت برتنے پر دو ملازمین  پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں

لاہور میں جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہونے کے واقعے کے بعد ایل جی ایچ انتظامیہ نے نوسر باز خواتین کی ویڈیو جاری کر دی۔

ایم ایس جنرل اسپتال نے کہا کہ نوسر باز خواتین کی نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اطلاع دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔

ایس او پی خلاف ورزی پر متعدد ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ڈی ایم ایس ایمرجنسی کو ایم ایس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 

ایم ایس جنرل اسپتال پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ پولیس نومولود کی بازیابی کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے، بچے کی بازیابی تک پولیس سے رابطے میں رہیں گے، سکیورٹی میں غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

مشکوک افراد کی اطلاع فوری ڈی ایم ایس یا پولیس کو دیں، افسوسناک واقعہ میں غفلت برتنے پر دو ملازمین  پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔

https://cdn.jwplayer.com/players/txQT2qdx-jBGrqoj9.html

Load Next Story