کراچی: نوبیاہتا دلہن پر سفاکانہ تشدد اور ہلاکت کیس، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تشدد کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن پر تشدد اور اس کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو تشدد کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم اشوک کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی، پولیس کے مطابق ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
ملزم نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ خاتون چند دن کومہ میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھیں۔
ملزم اپنے جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔