کراچی میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے27 سالہ شہری سید شہیر جاوید زخمی جب کہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اور بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمی شہیر جاوید پیشے کے لحاظ سے سائیکولوجسٹ ہیں، وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’شبیر تو دیکھے گا‘ کے سینئر اسکرپٹ رائٹر اور مشہورشاعر جاوید صبا کے صاحبزادے ہیں۔
پولیس جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔