خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں فرانزک لیب قائم کی جائے، قرارداد منظور
فرانزک لیب کی عدم موجودگی سے پولیس تفتیش اور عدالتی نظام کو مشکلات کا سامنا ہے، قرارداد
پشاور: خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب کے قیام سے متعلق قرارداد منظور متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آمنہ سردار نے صوبے کے ہر ضلع میں فرانزک لیب کے قیام کی قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پولیس ایکٹ 2017 میں فرانزک لیب پہلے سے شامل ہے تاہم ابھی تک اس کا قیام عمل میں نہیں آیا، فرانزک لیب کی عدم موجودگی سے پولیس تفتیش اور عدالتی نظام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تفتیش اور انصاف کے فراہمی کے لئے فرانزک لیب کا قیام ضروری ہے۔ہر ڈویژن کی سطح پر فرانزک لیب قائم کیا جائے۔