سپریم کورٹ: ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج

ملزم شہاب الدین پر دو لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام تھا

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ 

جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل کے مطابق ملزم پر دو لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے، دو گواہوں نے ملزم کو شناخت کرنے سے انکار کیا۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ ملزم سے دو لاکھ کی ڈکیتی سے 80 ہزار ریال ریکور ہوگئے، ڈکیتی کا شکار بندہ تو ڈکیتوں کے سامنے سر نہیں اٹھاتا، اسکو اپنی جان کی فکر ہوتی ہے۔

جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ مدعی کی ملزم کیساتھ کوئی دشمنی نہیں، دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں نامزد کرتا۔

Load Next Story