پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا
خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں خواجہ سرا زیشانے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔