پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں فوج طلب

جلال پور پیر والا میں صورتحال خراب ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی 14 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں، سی پی او ملتان

فوٹو فائل

بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق نئی معلومات فراہم کرنے کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا جب کہ جلال پور پیر والا میں سیلاب کے باعث صورتحال خراب ہونے کے بعد پاک فوج کو مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی صورتحال پر معلومات فراہم کی ہیں جس کے مطابق دریائے ستلج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو گا، دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اسٹریم اور فیروزپور زیریں اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story