گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 44 ہزار 658 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 14 ہزار 51 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے

گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 44 ہزار 658 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 14 ہزار 51 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 31 ہزار 996 کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پانی کی بلند سطح کے باعث کچے کے علاقے مکمل طور پر زیر آب آگئے ہیں۔ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس، منگی اور چاول کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

ریسکیو اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر پانی کی آمد میں کمی نہ آئی تو صورت حال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔

Load Next Story