تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم غیر مسلم طلبا کو وظائف دینے کیلئے درخواستیں طلب
وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے مستحق طلبا کو وظائف دینے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں
وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم مستحق غیر مسلم طلباء کووظائف دینے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ہندو، سکھ، عیسائی، بدھ مت اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بہترین تعلیمی ریکارڈ کے حامل طلباء جنہوں نے سالانہ امتحان میں کم ازکم پچاس فیصد نمبر حاصل کئے ہوں، وہ ان وظائف کے حصول کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ اگلے مہینے کی اٹھائیس ہے۔