پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی
پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے شدید اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے۔
خارجی اور افغان طالبان کی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے فرار خارجیوں اور افغان طالبان کو کامیابی سے ہدف بنایا۔
جاری ویڈیو میں قبضہ کی جانے والی افغان پوسٹ کے اندرونی مناظر بھی منظر عام پر آگئے۔
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت/ اپڈیٹ
رات گئے سے پاکستانی فورسز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بھرپور مہارت سے افغان پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع
اب تک پاکستان نے افغانستان کی بارڈر پر موجود 19 افغان پوسٹوں، جہاں سے پاکستان پر حملے… pic.twitter.com/mp5EsFsSJpویڈیو میں افغان طالبان کی پوسٹ پر پڑے ہوئے افغانی یونیفارم اور چھوڑے گئے ہتھیار دیکھے جا سکتے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔