کراچی میں 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

ایکسپو میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23-25 اکتوبر 2025 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جارہی ہے۔

یہ 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش، پاکستان میں صحت کے نظام کی مضبوطی کے لیے عالمی سطح پر تعاون کا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحت پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے کیا جا ئے گا۔

ایکسپو میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے، جن میں چین، روس، ایران، برطانیہ، ترکیے اور ہنگری شامل ہیں۔ تین روزہ نمائش سے 150 ملین امریکی ڈالر کے کاروباری حجم کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایکسپو میں مستقبل کے اسپتال و صحت کی نگہداشت اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے موضوعات پر خصوصی کانفرنسز کا انعقاد ہو گا۔ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔

ایونٹ ڈائریکٹر فرحان انیس کے مطابق پاکستان میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے گا جبکہ ہیلتھ ایشیا نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال صحت کے شعبے میں انقلاب لائے گا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 22واں ہیلتھ ایشیا پاکستان صحت کے شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

Load Next Story