اپنے ہی ملک میں میرے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے، طلحہ انجم پر پھر کنسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے دی گئی
پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ ریپر طلحہ انجم کے کنسرٹ میں ایک مرتبہ پھر اسٹیج پر بوتل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر گلوکار نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ایک حالیہ کنسرٹ میں کسی نوجوان نے طلحہ انجم پر شیشے کی بوتل پھینک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ طلحہ انجم نے اس طرح کے سلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہی ملک میں لوگ اس طرح سلوک کرتے ہیں۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ میں بنگلہ دیش گیا، کینیڈا گیا، بھارتی مداح نے میرے پاؤں چھو کر بولا کیا لکھتے ہو کیا گاتے ہو مگر میرے اپنے ملک میں میرے ساتھ ایسا کیا جاتا ہے جس پر دکھ ہوتا ہے۔