سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 شدید زخمی

خفیہ اطلاعات پر کارروائی لکی مروت کے علاقہ وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، سکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک October 24, 2025

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔

سکیوڑٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی اہم کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے جب کہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔

مزید پڑھیں : خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش

سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان میں 2 دھماکے، پولیس چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشنز سمیت 3 اہلکار شہید

نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مقبول خبریں