ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی، 2 مسافر آف لوڈ

منزہ شہزادی اور حسنین خالد نامی مسافر فلائٹ نمبر۔ TK745 کے ذریعے پرتگال جا رہے تھے


عامر نوید چودھری December 14, 2025

ایف آئی اے امیگریشن نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے یہ کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئرپورٹ پر سرانجام دی جہاں پرتگال جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

منزہ شہزادی اور حسنین خالد نامی مسافر فلائٹ نمبر۔ TK745 کے ذریعے پرتگال جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر  پرتگال کے جعلی سٹڈی ویزے چسپاں تھے۔

ابتدائی تفتش کے مطابق مسافروں نے جعلی سٹڈی ویزے اقبال نامی ایجنٹ سے حاصل کئے۔ مسافروں نے فی کس 35 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں