بونڈی بیچ حملہ، مائیکل وان نے بطور عینی شاہد انکشافات کردیے

سابق انگلش کپتان حملے کے وقت بونڈی بیچ پر موجود تھے


ویب ڈیسک December 14, 2025
فوٹو فائل

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان نے سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے خونریز حملے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

مائیکل وان کے مطابق حملے کے وقت وہ بھی سڈنی میں موجود تھے اور اگلے ہفتے سے ایڈلیڈ میں ہونے والی ایشز سیریز کے حوالے سے تیاری کررہے تھے۔

مائیکل وان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے زیادہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، فائرنگ کے وقت میں نے بھی اور لوگوں کی طرح بھاگ کر جان بچائی۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے خود کو ہوٹل میں بند کرلیا تھا اور پھر حالات نارمل ہونے کے بعد وہ وہاں سے نکل کر بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں‘۔

مائیکل وان نے آسٹریلیا پولیس کی ایمرجنسی سروس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت پہنچ کر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی اور بڑے نقصان سے بچایا۔ سابق انگلش کپتان نے اپنی جان بچنے پر بھی ایمرجنسی سروس کا شکریہ ادا کیا۔

ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق اتوار کو شام 6 بج کر 50 منٹ کے قریب دو مسلح افراد نے بونڈی بیچ میں داخل ہوکر یہودی تہوار حنوکا کے شرکا پر فائرنگ کی۔ جس میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

مقبول خبریں