بورےوالا و گردونواح میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر، ٹریفک کی روانی متاثر

کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 15, 2025
شدید دھند کے باعث ملتان میں حد نگاہ 5 میٹر جبکہ چیچہ وطنی میں صفر ہوگئی فوٹو :فائل

بورےوالا اور اس کے گردونواح میں شدید دھند چھا گئی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دھند کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور مسافروں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اشاروں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مقبول خبریں